Skip to content

خیبرپختونخوا میں یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان،دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

شیئر

شیئر

پشاور

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا، جس کے مطابق تعطیل کا انحصار مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم محرم کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
محرم اسلامی قمری سال کا پہلا مہینہ ہے، جسے اسلامی تاریخ میں خاص مقام حاصل ہے۔ یکم محرم کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کی نسبت سے "یومِ عمرؓ” کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔

محرم الحرام کی دسویں تاریخ، یومِ عاشور، حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہلِ بیت و جانثار ساتھیوں کی کربلا میں قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں