Skip to content

نائب امیر جماعت اسلامی شکیل احمد کا ملائیشیا کا دورہ، عالمی کانفرنس میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی

شیئر

شیئر

ملائیشیا

نائب امیر جماعت اسلامی ہزارہ جناب شکیل احمد نے حال ہی میں ملائیشیا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے (EOP Forum) کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے علمی، فکری اور تحریکی شخصیات نے شرکت کی۔

شکیل احمد نے اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، نوجوانوں کی تربیت، اور اسلامی تحریکوں کے کردار پر مدلل گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے فوری اور دیرپا حل کے حوالے سے بھی امت مسلمہ کے مؤثر اور عملی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

دورے کے دوران ان کی مختلف بین الاقوامی شخصیات، دینی اداروں، تھنک ٹینکس، اور پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی روابط، فکری تعاون، اور تحریکی تجربات کے تبادلے پر مشاورت کی گئی۔

اس دورے کا مقصد عالمی سطح پر اسلامی دعوت، اتحاد امت، اور فکری ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کرنا تھا.


یاد رہے کہ شکیل احمد سابق مرکزی ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان رہ چکے ہیں اور اب کئی بین الاقوامی فورمز پر قیادت کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں