مانسہرہ
اس خاتون کا نام (پرئیے) Parye ہے،والد کا نام مُندری اور والدہ کا نام وہاب نورے۔
تایا کا نام سوبہ/صوبہ , چچا کا نام فقیر اللہ , ماموں کا نام بہادر اور باج , ممانی کا نام زوجانے۔
اتنے ہی نام انہیں یاد ہیں.
پرئیے کہتی ہے کہ میں دیولی جبوڑی (مانسہرہ) کی رہنے والی ہوں , جبوڑی میں کوئی پہاڑ ہے جہاں دو قبرستان ہیں ان میں سے ایک نیچے ہے اور دوسرا پہاڑ اوپر ہے، وہیں اوپر ان کے والد کا کچا مکان تھا اور وہیں اوپر والے قبرستان میں ان کی والدہ وہاب نورے دفن ہیں , ان کے ماموں پہاڑ کی نچلی طرف رہتے تھے۔ یہ خاتون جس زمانے کا زکر کر رہی تھیں وہ غالباً 1959 یا 1960 کا زمانہ ہوگا۔۔۔
پرئیے کا پچھلے سال انتقال ہوگیا ہے وہ ساری زندگی اپنے خاندان سے نہ مل سکیں اب ان کے بچے موجود ہیں،انکے بچے اپنی والدہ کے خاندان سے ملنا چاہتے ہیں۔
دیولی یا جبوڑی سے تعلق رکھنے والے دوست اپنے بزرگوں سے یہ پوسٹ شئیر کریں گے تو وہ ان ناموں کو پہچان پائیں گے ابھی شاید تیسری نسل ہو جنکو کچھ علم نہیں ہوگا۔پرئیے نے اپنی زندگی میں پہلے بھی کوشش کی تھی لیکن کسی فراڈ گروپ نے خود کو انکا خاندان ظاہر کیا تھا بعد میں پتہ چلا کہ وہ انکا خاندان نہیں ہے تو اسکے بعد انہوں نے کوشش نہیں کی۔
مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دوست ان دو خاندانوں کو ملانے میں مدد کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829