Skip to content

ہمارے بارے میں

ہزارہ ایکسپریس نیوز ایک رجسٹرڈ آزاد صحافتی ادارہ ہے جو 2020 میں قائم کیا گیا۔ ہزارہ ایکسپریس نیوز صرف اہم خبریں دینے پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ ان خبروں کے پس منظر اور سیاق و سباق کو سمجھانے کی کوشش کرتا اور ان لوگوں کی آواز بلند کرتا ہے جن کو عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ہزارہ ایکسپریس نیوز مقامی لوگوں کی معلومات کی ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نیوز میڈیا کو بطور پروفیشن اپنانے والے فریش میڈیا گریجویٹس اور روایتی اور سٹیزن جرنلزم سے منسلک صحافیوں کی تربیت کے لٸیے بھی کام کرتا ہے اس مقصد کے لٸیے مختصر دورانیہ کی پری اور پوسٹ پروڈکشن ورکشاپس کے ساتھ ساتھ طویل دورانیہ کی میٹورنگ فیلو شپ بھی فراہم کرتا ہے جن کے زریعے سلوشن بیسڈ اور شمولیتی رپورٹنگ اور شواہد پر مبنی گہری تحقیقی سٹوریز کی عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے اور مختلف شعبوں کی رپورٹنگ کےلئے آن لاٸن تربیتی مینوٸل اور گاٸیڈز بھی تیار کیے جاتے ہیں۔۔

معلومات کے تیزترین بھاو کے بیچ ، سچ جھوٹ کا ملاپ، کہیں کچھ نہ چھپانے کا دعویٰ لیکن پھر بھی بہت کچھ پوشیدہ، کہیں بریکنگ نیوز دیتے چینلز، تو کہیں ڈیجیٹل میڈیا پربہتان تراشی، مبالغہ آرائی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار، ہر لمحے خبروں کی بھرمار میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل ندارد، ارباب اختیار جان کر بھی انجان، نشاندہی بے شمار، لیکن حل کسی کے پاس نہیں، پل پل بدلتے حالات اور معلومات کے تیز ترین بھاو میں وہ کون سی خبر ہے جو آپ سے متعلق ہے؟ہزارہ ایکسپریس نیوز لا رہا ہے ہر وہ خبر جو آپ سے متعلق ہے۔

ہزارہ ایکسپریس نیوز کیا ہے ؟

ہزارہ ایکسپریس نیوز ہزارہ ریجن میں غیرجانبدار,عوامی مفاد کی صحافت کرنے والا ایک خودمختارڈیجیٹل نیوز پر مشتمل معلوماتی پلیٹ فارم ہے۔ جس کا مقصد عوامی مفاد کی صحافت کو فروغ دینا ہے، اس ڈیجیٹل دور میں غیر جانبدار، قابل اعتماد اور جرات مند صحافت کے ذریعے عوام کو مضبوط اور بااختیار بنانا ہے ۔ ہزارہ ایکسپریس نیوز سب کی خبر دیتا ہے مگر کسی کے ایجنڈے کا علم بردار ، کسی کے نظریئے یا کسی کے خیال کا ترجمان نہیں ہے۔ ہم قابل اعتماد خبر کے زریعے سوچ کے بند دریچوں کو کھولنا چاہتے ہیں, اظہار رائے میں توازن, اصلاح اور برداشت چاہتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ابلاغ اگر صداقت پر مبنی ہوگا تو معاشرے میں،جمہوری اقدار اور مساوات کو فروغ اور استحکام ملے گا اورسماج مثبت سمت آگے بڑھے گا۔

ہمارے مقاصد

ہزارہ ایکسپریس نیوز عوامی شمولیت اور اچھی طرز حکمرانی کے زریعے مسائل کا حل چاہتا ہے ,عوام سے اپنا تعلق جوڑ کر ان میں شعور اجاگر کرنے کی جستجو کررہا ہے,ہم معاشرے کے سلگتے اور حساس مسائل پراظہار خیال ویوز,فالورز اور سبسکراٸبرز کے لیے نہیں بلکہ ان کے حل کے لٸیے کرتے ہیں ,دلیل اور شواہد کے ساتھ شائستہ انداز میں صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لٸیے ,متعلقہ افراد اور محکموں کو مجبور کرنے کے لیے۔ ہزارہ ایکسپریس نیوز پہنچائے گا آپ تک وہ معلومات اور خبریں جن سے آپکو اپنے شہری و انسانی حقوق وفرائض سے آگاہی اور آپ اپنے بارے میں مثبت فیصلہ کر سکیں۔

ہماری ٹیم

ہزارہ ایکسپریس نیوز کی ٹیم اُن معتبر اور تجربہ کار صحافت سے وابستہ شخصیات پر مبنی ہے، جنہوں نے مختلف صحافتی اداروں میں ایک عرصہ تک اپنی خدمات سر انجام دیں۔ جو ’ خبریت ‘ اور ’ خواہش ‘ کے باریک فرق سے بخوبی واقف ہیں۔ جنہوں نے نیوز ڈیسک سے لے کر فیلڈ رپورٹنگ میں اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کیں۔جو کیمروں کے سامنے بیٹھ کر آپ کی بات دنیا تک پہنچانے کا ہنر جانتے ہیں,,جو مخصوص سوچ اور نظریے کے بجائے صرف ذمہ دار صحافتی اصول کو مقدم سمجھتے ہیں ۔ یہ قابل اعتماد ، غیر جانبدار اور وسیع تجربے کی حامل ٹیم اب ڈیجیٹل دور کے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ مل کرآپ کی آواز بننے کے لیے سائبراسپیس میں آگٸی ہے ۔

آپ کیوں ہمارا ساتھ دیں ؟

ہمیں آپ کا ساتھ درکار ہے لیکن تنقید برائے تنقید نہیں, اصلاح کے طور پر، ہم ایک روشن اور درخشاں ماحول چاہتے ہیں، جہاں آزادی رائے کے اظہار پر خوف کے سائے نہ ہوں، جہاں صحافت صرف صحافتی اصولوں کی پابند ہو ,جہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پراعتماد کی فضا ہو، جہاں کردار کشی نہیں بلکہ مفاد عامہ پر گہری نگاہ ہو۔
دور حاضر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ایک فوج ظفر موج ہے ،آئے روز کوئی نہ کوئی ڈیجٹیل پلیٹ فارم منظر عام پرآ رہا ہے لیکن مخصوص ایجنڈے ، جانبداری، بلاتصدیق اور تحقیق اور پسند اور ناپسند کے پیمانے پر رکھ کر ہر خبر اور ہر مسئلہ کو پرکھا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنی ساکھ اور اعتماد کو کھو چکے ہیں۔ہزارہ ایکسپریس نیوز اُن کا ہے جو مثبت سوچ کے ساتھ معاشرے کو بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔ تو پھر جڑیں ’ ہزارہ ایکسپریس نیوز ‘ کے ساتھ ۔۔۔

آپ بھی ’ ہزارہ ایکسپریس نیوز ‘ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جی ہاں۔۔ کوئی مثبت پیغام ، تحریر اور ویڈیوز ہم تک پہنچا کر آپ بھی ’ ہزارہ ایکسپریس نیوز ‘ کے ساتھ جڑ سکتے ہیں ، چبھتے ہوئے مسائل پر اظہار خیال کرکے، ان کے حل کی طرف توجہ دلاکر، آپ ’ ہزارہ ایکسپریس نیوز ‘ کی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ ڈیجیٹل میڈیا میں ہمارے ہم سفر بنیں اور پہنچائیں اپنی بات، لاکھوں افراد تک، جو افرا تفری اور اضطرابی کیفیت میں کچھ ایسا پڑھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، جو ان کی سوچ اور خیالات کو نئی جہت دے۔ آپ کی رائے اور آپ کے خیالات ہمیں عزیز ہیں۔sherafzal@hazaraexpressnews.org

دوسری زبان میں ترجمہ کریں