Skip to content

وزیر اعظم نے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی، نئی ایپ سے عوام خود ریڈنگ اپ لوڈ کریں گے

شیئر

شیئر

اسلام آباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اہم فیصلے کے تحت صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کریں گے۔ اس مقصد کے لیے جلد ایک نئی ڈیجیٹل ایپ "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں — پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی — میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
یہ جدید نظام صارفین کو سہولت اور شفافیت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بہت جلد نافذ کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں