Skip to content

ٹیکسلا کی رہائشی ٹک ٹاکر سے خانپور روڈ پر مبینہ اجتماعی زیادتی، نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا، مقدمہ درج

شیئر

شیئر

ہری پور

تفصیلات کے مطابق مسماة سائرہ زوجہ فیصل ریاض بعمر 26 سال سکنہ ٹیکسلا نے 15 پہ کال کر کے بتایا کہ اس کو دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک ہر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے،پولیس تفتیش پر متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا نجیب خان کے ساتھ ٹک ٹاک پہ رابطہ تھا جس نے نوکری کا جھانسہ دے کر نہر سٹاپ ٹیکسلا بلایا ، جب وہ نہر سٹاپ پہنچی تو نجیب خان نے گاڑی کے پچھلی سیٹ پہ ساتھ بٹھایا اور خانپور روڈ پہ خانپور کی طرف گاڑی چل پڑی ، خاتون کے مطابق گاڑی کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ، جس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پہ فیضان بھی بیٹھا ھوا تھا، نجیب اور فیضان نے زبردستی اس کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کی اور خانپور روڈ پہ ویرانے میں اس کا موبائل فون ، نقدی 3 ہزار اور گلے میں پہنا ھوا سونے کا لاکٹ زبردستی چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس نے خاتون کو شوہر جس سے دو سال سے اسکی کسی معاملے پر ناراضگی تھی، کے ساتھ بھیج دیا۔ زرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے خانپور پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قانون کے مطابق رپورٹ درج کرنے کے بجائے ہراساں کیا اور پانچ گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر ٹارچر کیا۔پولیس زرائع کے مطابق یہ وقعہ 18 جون کا ہے خاتون کی درخواست پر پولیس نے سرسری دریافت کے بعد علت نمبر 521 اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں