Skip to content

عمرہ ویزا کے لیے نئی شرط: نسک مسار پلیٹ فارم پر ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ لازمی قرار

شیئر

شیئر

سعودی عرب

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی شرط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے "نسک مسار” پلیٹ فارم کے ذریعے وزارتِ سیاحت سے منظور شدہ اور لائسنس یافتہ ہوٹل کی پیشگی اور تصدیق شدہ بکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، ان کے مقدس سفر کو محفوظ، منظم اور مؤثر بنانا ہے، اور یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی درخواست دہندہ اس شرط پر عمل نہیں کرتا تو اس کی ویزا درخواست مسترد ہو سکتی ہے، ویزا کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے اور بعض صورتوں میں مالی جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ نسک مسار سعودی حکومت کا ایک سرکاری اور مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو معتمرین اور حجاج کے لیے ایک ہی جگہ پر مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں رہائش کی بکنگ، معاہدوں اور دستاویزات کی اپلوڈنگ، زیارات کی پیشگی اجازت اور مختلف زبانوں میں رہنمائی شامل ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حج و عمرہ کے عمل کو ڈیجیٹل، شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ وزارت نے تمام عمرہ کے خواہشمند افراد پر زور دیا ہے کہ وہ عمرہ ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن مکمل کریں، منظور شدہ ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ حاصل کریں اور تمام متعلقہ معلومات و دستاویزات بروقت اپلوڈ کریں، تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مسئلے سے بچا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں