Skip to content

نواز آباد پولیس کی کارروائی، قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

شیئر

شیئر

نواز آباد

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ٹمبر مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ نواز آباد پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او وحید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر جنگل میں چھاپہ مار کارروائی کی، جس میں خچروں کے ذریعے قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران چار عدد قیمتی نگ (بیاڑ) برآمد کیے گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ضبط شدہ لکڑی کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں