Skip to content

ایبٹ آباد خواجہ سرا کا قتل،ملزم ملک توقیر گرفتار

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

گزشتہ شب سرسید کالونی میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا ملزم ملک توقیر صراف گرفتار ۔ملزم نے شادی کی تقریب کے دوران بھیرہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء زیبی اور اس کی ساتھی لاہور کی رہائشی بینش پر فائرنگ کی جس سے خواجہ سراء زیبی موقع پر جاں بحق جبکہ بینش شدید زخمی ہوئی ۔
میرپور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملک توقیر کو گرفتار کر کے زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں