Skip to content

حویلیاں میں زہریلے پھل کھانے سے سگے بہن بھاٸی جانبحق,چار بچوں کی حالت تشویش ناک۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد 28-03-2024
حویلیاں چمنکہ گاوں میں زہریلے اشیاء کھانے سے دو سگے بہن بھاٸی جانبحق جبکہ چار بچے تشویشناک حال میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دٸیے گٸیے ہیں۔جنبحق ہونے والے دونوں بچوں کے والد اور والدہ بھی معذور ہیںزراٸع۔

,چمکنہ گاوں سے مقامی لوگوں کے مطابق پانچوں بچے مدرسہ میں دینی سبق پڑھنے گٸیے ہوٸے تھے اور جمعرات پانچ بجے کے قریب واپسی پر گھر کے پاس قریبی کھیت سے گزرتے ہوٸے کوٸی زہریلی اشیا کھا گٸیے جس کے نتیجے میں تمام بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں حویلیاں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو سگے بہن بھاٸی سات سالہ حنا شہزادی دختر نعمان خان اور پانچ سالہ ثنان خان ولد نعمان خان وفات پا گٸیے جبکہ روہاب,ساحل اور حورین اور ماریہ کی حالت تشویش ناک بتاٸی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق خدشہ ہے کہ کھیت کے مالک نے کیڑے مکوڑوں سے بچاو کے لٸیے فصل پر زہر چھڑکا ہو تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا,مقامی نوجوان مجاہد خالد کے مطابق فصل کے مالک نے جنگلی جانوروں کے لٸیے سیب پر زہر لگا کر کھیت میں سیب رکھے تھے جنہیں بدقسمتی سے بچے کھا گٸیے ۔ایوب میڈیکل ہسپتال زراٸع کے مطابق بچوں کے معدے کو واش کیا جا رہا ہے میڈیکل رپورٹ میں اصل محرکات سامنے آٸیں گے ۔ڈاکٹروں کے مطابق چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔متاثرہ تمام بچوں کی عمریں 8 سال سے کم ہیں ,جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ حنا شہزادی اور 5 سالہ ثنان خان ولد نعمان خان شامل ہیں


7 سالہ روہاب 5 سالہ ساحل 6 سالہ حورین 5 سالہ ماریہ کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری طرف متوفی اور بچوں کے ورثا نے آٸی جی پی اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے کیس کی غیر جانبدرانہ انکواٸری کرکے زمہ داران کے خلاف قتل اوراقدام قتل کی ایف آٸی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوٸے حویلیاں ہسپتال میں بچوں کے علاج میں غفلت برتنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ڈاکٹرز کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں