Skip to content

گجرات سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کی نعشوں کا سراغ مل گیا

شیئر

شیئر

سکردو۔ گمشدہ چار سیاحوں کی گاڑی کا سراغ لگایا گیا ۔ گاڑی شاہراہِ بلتستان سے نیچے دریا کے کنارے گہری کھائی میں جا گری ہے ریسکیو ٹیم کو گاڑی تک پہنچنے میں دشواری۔۔ تفصیلات کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان سیاحوں کی گمشدگی کی اطلاع پر ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس نے ایڈیشنل ایس پی روندو حسن میر اور ایس ایچ او تھانہ استک کو گمشدہ سیاحوں کی تلاش اور ریسکیو کی ہدایات دیں تھیں۔ روندو پولیس اور ٹوریسٹ پولیس گمشدہ سیاحوں کی تلاش میں سرگرداں تھے کہ آج صبح ایک سفید رنگ کی گاڑی گنجی پڑی کے نیچے دریا کے کنارے گہری کھائی میں دکھائی دی جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ استک سب انسپکٹر علی فرو نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے کر موقع پر بلایا ۔ پولیس اور ریسکیو کی مشترکہ ٹیم گاڑی تک پہنچنے کی کوشش میں ہے تاہم گاڑی تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے چار دوست سلمان ,واصف شہزاد,عمر ،احسان اورعثمان اپنے آبائی علاقے سے گلگت بلتستان کی سیر کو نکلے تھے بروز جمعرات 15-05-2025 کو عطاء آباد جھیل سے واپس آکر وہ دنیور میں محسن لاج میں نائیٹ اسٹے کیا اوراس کے بعد سے ان چاروں نوجوانوں کا فیملی سے رابطہ منقطع ہوگیا-فیملی زرائع کے مطابق انہوں نے والدین کو جو میسج میں پلان شئیر کیا تھا وہ سکردو کا تھا- مگر 16-05-2025 سے بتاریخ 22-05-2025 تک کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں تھا – انتظامیہ کے پاس پاس ان کی جو آخری لوکیشن ان کی آئی وہ پڑی بنگلہ کی آرہی تھی جو 16-05-2025 کی 09:57 صبح کی ہے- اس کے بعد کسی بھی قسم کی لوکیشن نہیں آرہی تھی

پولیس اسٹیشن جگلوٹ میں لاپتہ فیملی کے ایک نوجوان جو صبح سکردو پہنچا سرچنگ کرتے رہے اداروں کے ساتھ مل کر شام کو گلگت آیا پھر جگلوٹ پہنچا اور تھانہ جگلوٹ میں درخواست دائر کی۔

گزشتہ روز پڑی بنگلہ سمیت جے ایس آر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران گنجی پڑی کے مقام پر دریا کے کنارے سیاحوں کی گاڑی پڑی ہوئی نظر آئی اور ساتھ نعش بھی پڑی ہوئی تھی جس پر ریسکیو آپریشن میں موجود تمام ادارے موقع پر پہنچ کر وہاں سے سوگوار فیملی کے ہمراہ نعشوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سکردو محمد عارف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاپتہ سیاحوں کی حادثہ کا شکار گاڑی ANE 805 کا سراغ لگا لیا گیا جو ستک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں دریا کے پاس گری پڑی تھی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں