پشاور
وہ مستحق افراد جنہیں رمضان پیکج کے تحت 10,000 روپے کی منظوری ملی تھی لیکن جاز کیش میں انگوٹھے کے نشانات نادرا کیساتھ میچ نہ ہونے کی وجہ سے رقم وصول نہ کر سکے یا وہ مستحق افراد جن کی فوتگی ہوٸی تھی ان کے ورثاء کومطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر نادرا سے اپنا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) بنوا کر اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ رقم آپ کے منتخب کردہ فیملی ممبریا فوتگی کی صورت میں خاندان کے دوسرے فرد کو منتقل کی جا سکے۔
اس کے علاوہ جن افراد کے شناختی کارڈ نمبر میں غلطی تھی وہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ایک درخواست اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں جمع کر دیں تاکہ غلطی کو دور کیا جاسکے۔