Skip to content

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے زیراہتمام گلیات میں مختلف پراجیکٹس پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی

شیئر

شیئر

نوید اکرم عباسی

پاکستان کے اندر خاص کر پہاڑی علاقوں میں آبی ذخائر کی کمی اور پانی کے ضیاع اور آنے والے دنوں میں مسائل سے بچنے کیلئے ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ضلع ایبٹ آباد کے گلیات سرکل بکوٹ سمیت ملک بھر کے 17 اضلاع کے 143 دیہاتوں میں تحفظ ماحول، قدرتی وسائل کو بچانے اور صاف پانی کی مقامی آبادیوں کو فراہمی اور انکے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے گھریلو سطح پر کیچن گارڈننگ باغبانی زمینی کٹاؤ روکنے کے اقدامات پر کام کررہی ہے۔

حمزہ نصیر۔ فواد احمد محسن کمال کیہمرااہ میڈیا کمیونیکیشن منیجر نثار احمد کیہمرااہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے انچارج گلیات بکوٹ پراجیکٹ حمزہ نصیر کا کہنا تھاکہ اس پراجیکٹ سے مختلف مقامات پر مقامی آبادی کو چشموں کے پانی سے محفوظ طریقہ سے ٹینکی پائپ لائن سے گھروں تک پانی کی فراہمی،زمینی کٹاؤ روکنے کے لییکیبن جالے اور شجر کاری کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کو پھلدار پودے جدید باغبانی کے طریقہ کار زیتون کی کاشت اور قلم کاری جیسے کام شروع ہیں، ساتھ ساتھ بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے اور اس کے استعمال کے لیے مقامی لوگوں کی معاونت کی جارہی ہے۔

اس وقت ہزارہ ڈویژن میں یہ پراجیکٹ ضلع ہری پور، کوہستان، ایبٹ آباد کے علاوہ گلگت بلتستان میں چل رہا ہے، اس پراجیکٹ کا مقصد مقامی لوگوں کی شراکت سے تحفظ ماحول قدرتی وسائل کا بہتر استعمال ہے۔ ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کی ٹیم حمزہ نصیر۔فواد احمد۔ محسن کمال سردار ساجد نے ایبٹ آباد کے صحافیوں کو گلیات، نتھیاگلی، ملاچھ، ت حید آباد اور ایوبیہ پائپ لائن ٹریک پر جاری منصوبوں پر وزٹ کے دوران بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف قیوم اور جنرل سکریٹری پریس کلب راجہ منیر خان نے کہا کہ اسطرح کے دورے کا مقصد لوگوں کو آگہی وشعور دینا کہ وہ اپنے قدرتی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کی معاونت سے کام کریں اور میڈی ان کے کام اجاگر کرے۔

:سرکل بکوٹ کے خوبصورت گھنے جنگل بکوٹ فارسٹ آگ کی لپیٹ میں
آگ کے نتیجے میں صدیوں پرانے درختوں کے ساتھ انڈے بچے نکالنے کے سیزن میں نایاب پرندوں کی نسل کشی جاری۔ محکمہ جنگلات محکمہ جنگلی حیات ضلعی انتظامیہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت لاتعداد ملکی وغیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی مجرمانہ خاموشی۔ نتھیاگلی بکوٹ روڈ پر آگ بھڑک اٹھی جسکو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم میں جہاں تک انکی پہنچ اور وسائل تھے اسکو بجھا دیا مگر تیزی سے رات کو دوبارہ پھیلنے والی آگ نے بکوٹ روڈ سے ہٹ کر گڑنگ نالہ کے دوسری طرف درویش آباد کھن کلاں کے محلہ جات مندری عباسیہ آباد سیری ٹوپہ پگڑ تک بہت بڑے رقبے پر صدیوں پرانے سرسبز درختوں کو اپنی لپیٹ میں لییرکھا اور آج پانچواں روز آگ بھڑک رہی، جنگلات تباہ ہورہے ہیں۔ اب آگ صوبائی وزیرِ خیبرپختونخواہ نزیر احمد عباسی کے آبائی محلہ اور گھر تک اور اگر اسکو قابو نہ پایا گیا تو میرن جانی ٹاپ تک تباہی اور نقصان ہوگا عوام علاقہ یونین کونسل بکوٹ سیری سرندہ کھن کلاں درویش آباد نے مطالبہ کیا کہ اس پر قابو پایا جائے اور ایسے اقدامات کئیے جائیں کہ یہ قیمتی سرمایہ اور اس میں بسیرا کرنے والے جنگلی حیات تیندوے بندر چرند پرند محفوظ رہ سکیں اور انکا رخ انسانی آبادیوں کی طرف نہ ہو۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں