ڈاکٹر جازبیہ شیریں ایک علمی، صحافتی، اور سماجی شخصیت ہیں جو کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں سے وابستہ ہیں۔ وہ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں اور پیکنگ یونیورسٹی شینزین گریجویٹ اسکول میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر جذبیہ کچھ عرصہ یو این ڈی پی کے ساتھ بھی منسلک رہی ہیں۔
انہوں نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (PBC) میں نیوز ریڈر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں اور مختلف سماجی اور فلاحی تنظیموں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی خدمات نمایاں ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ویمن پارلیمنٹ کی بورڈ ممبر ہیں اور گلوبل پیس بلڈنگ نیٹ ورک میں بطور امن سفیر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ گلوبل یوتھ پیس کمیٹی کی ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں۔
ان کی صحافتی اور ادبی دلچسپیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک تجربہ کار مضمون نگار (آرٹیکل رائٹر)بھی ہیں۔ وہکنیکٹڈ پاکستان اور یونائیٹڈ پیس کنسلٹنگ میں بھی بطور سفیر کام کر چکی ہیں۔
تعلیم، صحافت، سیاست، اور سماجی خدمات کے امتزاج نے ڈاکٹر جازبیہ شیریں کو ایک منفرد اور بااثر شخصیت بنایا ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر قیامِ امن، تعلیم، اور انسانی حقوق کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔