عمیر خان آباد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے گریجویشن کی ہے۔ وہ گزشتہ 4 سالوں سے صحافت کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی صحافتی کرئیر کا آغاز ہزارہ ایکسپریس نیوز سے بطور رپورٹر کیا۔
عمیر خان آباد نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے کئی بڑے ایونٹس کو رپورٹ کیا، جن میں یونیورسٹی کے 4 کانوکیشن بھی شامل ہیں۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے انہی خدمات کی بنا پر عمیر خان آباد کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا ہے۔
عمیر خان آباد نے مختلف نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کیلئے بھی کام کیا، جن میں ڈسکور پاکستان، لوک سُجاگ، وی نیوز اور بی بی سی اردو شامل ہیں۔
عمیر کی بی بی سی اردو کیلئے کی ہوئی سٹوری ان کے مختلف ممالک کے سروسز سے بھی نشر ہوئی۔
عمیر خان آباد نے میڈیا کے علاؤہ نینشل و انٹرنیشنل NGOs کیلئے بھی کام کیا ہے، جن میں SEEK، فرینڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور KNK جاپان شامل ہیں۔ عمیر کی KNK جاپان کیلئے بنائی ہوئی ڈاکیومنٹری جاپان کے پارلیمنٹ میں ان کی قومی دن پر چلی تھی۔
اس وقت عمیر خان وی نیوز میں بطور پلیننگ پروڈیوسر اپنے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔