شیر افضل گوجر ایک تجربہ کار صحافی، میڈیا انٹرپرینیور،محقق، میڈیا ٹرینر، مضمون نگار اور سماجی کارکن ہیں، جو علم اور تعلیم کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ "ہزارہ ایکسپریس نیوز” کے بانی اور سی ای او ہیں، جو ایک ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے۔ ہزارہ ایکسپریس نیوز مقامی عوامی مفاد کے صحافتی مواد پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور پسماندہ طبقات کو آواز فراہم کرتا ہے، جس سے اسے صحافتی دنیا میں ایک منفرد اور مستند حیثیت حاصل ہے جو خبروں کے ساتھ میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو عملی تربیت ک،انٹرنشپس ،مینٹورنگ اور کوچنگ بھی فراہم کرتا ہے۔
ہزارہ ایکسپریس نیوز کے ذریعے شیر افضل گوجر نے معیاری اور تحقیقی صحافت کو فروغ دیا، جو مقامی اور قومی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ گوجر کی قیادت میں یہ پلیٹ فارم شفاف، غیر جانبدار اور تحقیقی رپورٹنگ کے اصولوں پر کاربند ہے، جو عوام کو حقائق پر مبنی خبریں اور تجزیے فراہم کرتا ہے۔
شیر افضل گوجر نہ صرف ایک کامیاب صحافی بلکہ ایک سماجی رہنما بھی ہیں۔ وہ سوشل ایمپاورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج (SEEK) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جو ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور انسانی حقوق، موسمیاتی تبدیلی، استعداد سازی، وکالت اور میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
16 سالہ صحافتی کیریئر میں انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرتے ہوئے سماجی، سیاسی، انسانی حقوق اور اقتصادی مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کے مدلل مضامین نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
SEEK
کے ذریعے، وہ نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کی قیادت میں SEEK ایک جامع اور اشتراکی تنظیم کے طور پر ابھری ہے جو صنفی مساوات، ماحولیاتی تحفظ اور اچھی حکمرانی کے فروغ میں بھی سرگرم ہے۔
شیر افضل گوجر کی صحافتی و سماجی خدمات ایوارڈز سے نوازا گیا۔