ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )گاؤں سیریاں باغ کے لیے اعزاز،گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ آف سائنسز کے حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔معروف تاجر حاجی عجب خان عباسی کے فرزند پریس کلب ایبٹ آباد اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق ممبرڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں 6 فروری کو صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اور بطورِ ایسوسی ایٹ پروفیسر/پرنسپل گریڈ 19 میں پروموٹ کردیا گیا .گزشتہ سال 20 جون کو انھوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی اور اس سال 20 فروری کو انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن عباسی سروس میں آنے سے پہلے ایک قومی روزنامے کے بیورو چیف،لوکل اخبار اور ماہنامے کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ان کا تعلق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے سیریاں باغ سے ہے۔ان کے والد حاجی محمد عجب عباسی سبزی منڈی ایبٹ آباد کے معروف تاجر ہیں ۔سماجی اور مذہبی حوالے سے ان کی خدمات کے اہل علاقہ معترف ہیں۔ ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن عباسی نے حفظ القرآن کی سعادت حاصل کی اور دوران تعلیم تمام امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے رہے۔ اور انٹرمیڈیٹ میں بورڈ ٹاپ کیا۔درس نظامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے مکمل کیا۔ 2011 میں پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر منتخب ہوئے۔2018 میں صوبائی سلیکشن بورڈ نے انھیں گریڈ 18میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ماسٹر ڈگری ہزارہ یونیورسٹی سے مکمل کی۔ایم ایس ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا،ایم فل ہزارہ یونیورسٹی سے مکمل کیا۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن عباسی ،خیبرپختونخوا کامرس کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ ریے ہیں۔اب صوبائی سیکرٹری انفارمیشن ہیں۔اعزازی طور پر جامع مسجد عثمانیہ میں خطابت اور درس قرآن دینے کی ذمہ داری بھی ادا کرتے رہے ہیں۔