Skip to content

اعظم سواتی فوری طور پر ان تمام عناصر کے نام واضع کریں جو بد عنوانی میں ملوث ہیں۔

شیئر

شیئر

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر اعظم خان سواتی کے جیل رہائی کے بعد مانسہرہ میں آج استقبالیہ ریلی سے خطاب کے دوران ضلع مانسہرہ کے منتخب نمائندوں پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے پیدا ہونے والی بے چینی اور ابہام کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اعظم خان سواتی فوری طور پر ان تمام عناصر کے نام واضح کریں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں تاکہ انکے خلاف تحقیقات شروع کی جا سکیں.

اسپیکر نے کہا کہ اگر بدعنوانی میں ملوث عناصر کی نشاندہی نہیں کی گئی تو اس بیان کے مقاصد پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات تین دن کے اندر شروع کر دی جائیں گی، اور اس ضمن میں سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی اعظم خان سواتی کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ اس سنجیدہ مسئلے پر سنجیدہ فورم میں بات ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں