Skip to content

مانسہرہ میں ینگ لیڈرز کانفرنس 2025 کا انعقاد

شیئر

شیئر

مانسہرہ میں ینگ لیڈرز کانفرنس 2025 کا انعقاد۔
ہزارہ کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو خراجِ تحسین

مانسہرہ:
سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے تعاون سے منعقدہ ینگ لیڈرز کانفرنس 2025 ہفتہ، 25 جنوری کو کاکا خیل مارکی، مانسہرہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی ،اس تقریب میں ہزارہ کے نوجوان رہنماؤں کو تین اہم شعبوں،تعلیم ،سماجی خدمات اور کھیلوں میں پہلا ابھرتا ہوا لیڈر ایوارڈ ان کی نمایاں کارکردگی پر دیا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شیخ شفیع تحصیل چئیرمین مانسہرہ،شفیع اللہ گنڈہ پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ،مسٹر انس خان، انچارج ٹریفک مانسہرہ,عاصم بخاری، ایس ایچ او مانسہرہ,سکندر خان خلیل، ڈویژنل لیڈر ہزارہ ینگ لیڈرز پارلیمنٹ.تقریب کا آغاز معزز مقررین، ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈا پور اور ڈویژنل لیڈر ہزارہ سکندر خان خلیل کی حوصلہ افزا تقاریر سے ہوا جنہوں نے نوجوانوں کے معاشرے میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ان نوجوان رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا جو اپنی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں روشن اور جامع مستقبل کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
اس تقریب میں 30 سے زائد نوجوان مرد و خواتین رہنماؤں کو ابھرتا ہوا لیڈر ایوارڈ دیا گیا، جو تعلیم، سماجی خدمات، اور کھیلوں میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ان ایوارڈز کا مقصد ہزارہ کے نوجوانوں کو مزید ترقی اور اپنی فیلڈز میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ دینا ہے۔ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا:”ہمارے نوجوان کل کے معمار ہیں۔ ایسی کانفرنسز کے ذریعے ہم انہیں حوصلہ اور ذمہ داری کے ساتھ قیادت کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔”صدر سکندر خان خلیل نے کہا:”ینگ لیڈرز کانفرنس صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو ہزارہ کے نوجوانوں کی زبردست صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔ ہمارا مقصد ایک ایسی ثقافت کو پروان چڑھانا ہے جو ترقی اور اجتماعی کامیابی کو فروغ دے۔”تقریب اختتام پذیر ہوئی اور اس عزم کے ساتھ کہ ہزارہ ڈویژن کے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لیے مزید پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں گے اور ان کی خدمات کا اعتراف جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایک حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں مہمانوں اور شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں دیانتدار ی، ایماندار ی اور عزت
کی قدروں کو اپنانے، ایک باعمل اور باکردار شخصیت بننے، اپنے الفاظ اور اعمال کے
ذر یعے دوسروں کو مثبت طور پر متاثر کروں اور ان کے لیے مشعل راہ بننے، اپنی کمیونٹی میں امن، ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرنے ،اپنی توانائی کو مثبت اور تعم یر ی سرگرمیوں کی طرف مرکوز رکھوں گا اور چیلنجز کو ترقی اور س یکھنے کے مواقع م یں تبدیل کرنے، اپنے والدین اور خاندان کا وفادار رہنے،ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے،اپنے ایمان اور مذہب سے وفادار ی نبھانے، اپنے اعمال میں ان کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے، ہر قسم کے نشے سے دور رہنے،اپنی سوسائٹی میں بھی اس کی
حوصلہ شکنی کرنے، خود کو برابر ی، انصاف، اور امید کے فروغ کے لیے وقف کرنے، پاکستان کا ای ک مح ب وطن شہر ی بننے ،آئین کی پاسدار ی
اور اپنی قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح رکھنے کا حلف اٹھایا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں