مانسہرہ ۔میجر ایوب روڈ پر کمرے میں سوتے ہوئے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے 42 سالہ فاروق ولد معروف تنولی سکنہ لساں نواب جاں بحق ہوگیا. ورثا کے مطابق نعش کمرے کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی. ورثا کے مطابق فاروق تنولی ولد معروف سکنہ لساں نواب حال میجر ایوب روڈ جن کے دیگر اہل خانہ آبائی گاؤں لساں نواب گئے ہوئے تھے اور متوفی گھر میں موجود تھے اور اس دوران کمرے میں سوتے ہوئے گیس ہیٹر لوڈ شیڈنگ لیک ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جانبحق ہو گئے. جن کی ڈیڈ باڈی کمرے کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی. مرحوم فاروق تنولی کی نماز جنازہ کل بروز سوموار آبائی گاؤں لساں نواب مر منیاں میں ادا کی جائے گی۔