ٹی ایم اے اوگی مانسہرہ کے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں / سب انجنئیر گرفتار/ ایف آئی آر درج*
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اؤگی مانسہرہ سے متعلق کرپشن ، اختیارات اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے متعلق شکایت
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی شکایت پر انکوائری کے دوران سرکاری خزانے کو دو ملین روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سرکاری اسکیم میں کرپشن ، اختیارات اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق ٹی ایم او سید آفتاب اسلام شاہ ، گوہر اسحاق ،اسد جمال اور محمد رفیق کے خلاف ایف آئی آر درج
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سب انجنئیر اسد جمال کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی اعلیٰ افسران کی گرفتاریوں کی اجازت کے لیے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے اجازت ملتے ہی دیگر کرپٹ افراد کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی