ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے الیکشن کی رپورٹ کے مطابق
20 دسمبر 2024 کو نیٹ ورک مینجمنٹ آرگنائزیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن جرید نے نے ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے قواعد و ضوابط کے تحت ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے الیکشن کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے ہزارہ اباسین نیٹ ورک کا انتخابی شیڈول 23 دسمبر 2024 کو جاری کر دیا، جس میں ہزارہ
ابا سین نیٹ ورک کے تمام ممبر تنظیموں کے نامزد ممبران کو کنوینر کے ایکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 27 دسمبر 2024 شام 4 بجے تک دیا گیا۔ 27 دسمبر 2024 تک الیکشن کمیٹی اراکین کو 3 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 30 دسمبر 2024 کو کمیٹی نے موصول ہونے والے ناموں کی فہرست شائع کی۔ اس کے بعد الیکشن کمیٹی نے ہزار ہا باسین نیٹ ورک کے قواعد وضوابط کے تحت موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا۔
جانچ پڑتال کے دوران ایک امید وار دلروز خان کے کاغذات نامزدگی کو اس لیے مسترد کیا گیا کیو نکہ ان کا نام ہزارہ اباسین نیٹ ورک کی ممبر تنظیموں کی طرف سے نامزد کردہ لسٹ میں شامل نہیں تھا۔ الیکشن کمیٹی نے 01 جنوری 2025 کو 2 امید واروں کے نام کے ساتھ حتمی فہرست کا اجرا کیا، جس کے ساتھ ہی انتخابی نشانوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمیٹی کی طرف سے ہزار وابا سمین نیٹ ورک کے قواعد و ضوابط کے تحت دو (2) امیدواروں کو اپنے اپنے انتخا نتخب کرنے کے لیے انتخابی نشان کی اسٹ فراہم کی گئی۔ 02 جنوری
2025 کو امید واروں نے اپنے نشان فائنل کر کے کمیٹی ارکین نے دو (2) امیدواروں کو ان کی پسند کے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے جس میں تیر کا نشان نیاز احمد خان جبکہ کتاب کا نشان شیر افضل کو دیا گیا۔
03 جنوری 2025 کو نیاز احمد خان نے تحریری طور پر شیر افضل کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کی درخواست الیکشن کمیٹی کو پیش کی۔ جس کے بعد الیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شیر افضل کو ہزارہ اباسین نیٹ ورک کا بلا مقابلہ کنوینئر منتخب کیا جاتا ہے۔
یوں ہزار ہا با سین نیٹ ورک کے الیکشن کے اس سارے عمل میں نیٹ ورک کے قواعد وضوابط کے تحت شیر افضل با قاعدہ طور پر ہزار و اباسین نیٹ ورک کے لئے کنوینئر منتخب ہو چکے ہیں، جس کا نو ٹیفیکیشن کمیٹی کی جانب سے 03 جنوری 2025 کو جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے کنوینٹر کی حلف برداری کی تقریب طے شدہ شیڈ دل کے مطابق 05 جنوری 2025 کو دفتر چیمبر آف کامرس مانسہرہ میں منعقد کی جائے گی۔ کمیٹی نے نو منتخب کنوینر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیٹ ورک کی مضبوطی اور فعالیت کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے نومنتخب کنوینیر شیر افضل گوجر نے نیٹ ورک کے جملہ ممبران اور الیکشن کمیٹی اور بالخصوص دستبردار ہونے والے مد مقابل امیدوار نیاز احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور ممبران کی طرف سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔