Skip to content

ایبٹ آباد میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر

شیئر

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنائ اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کی زیر صدارت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل کو تفصیل سے بیان کیا۔ ان مسائل کے حل کے لیے سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امان اللہ سعید نے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں