اسلام آباد
گزشتہ سے پیوستہ شب شمس کالونی تھانہ اسلام آباد پولیس کی حدود H13 میں دوستوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے مانسہرہ کے علاقے پنجول سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماہ سید شبیر شاہ جانبحق ہو گیے،جھگڑے میں شبیر شاہ کا دوست سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کا رہائشی فہد خان فائرنگ سے موقع پر ہی گولی لگنے سے جانحق ہو گیا تھا جبکہ شبیر شاہ کے ورثاء کے بقول پیٹ،ٹانگوں اور بازو میں چار گولیاں لگی تھیں اور پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز ان کا آپریشن ہوا تھا اور آئی سی یو میں تھے جو آج اتوار کے دن ساڑھے گیارہ بجے چل بسے۔شمس کالونی پولیس کے مطابق شبیر شاہ اور فہد خان کے قتل کیس میں سید گلاب شاہ عرف منٹو شاہ سکنہ پنجول جوکہ شبیر شاہ کا قریبی عزیز ہے ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہے۔پولیس زرائع کے مطابق اس کیس میں ایک خاتون کو بھی مشکوک حالت میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔۔زرائع کے مطابق یہ واقعہ جمع اور ہفتہ کی درمیان شب بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔۔۔زرائع کے مطابق مقتول فہد خان کا ایک قتل کیس میں کچھ عرصہ پہلے راضی نامہ ہوا تھا۔