Skip to content

ریسکیو 1122 مانسہرہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ برائے ماہ نومبر 2024

شیئر

شیئر

ریسکیو 1122 مانسہرہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ برائے ماہ نومبر 2024

مانسہرہ:ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کے ہدایت پر ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ نومبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

مانسہرہ :ماہ نومبر میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے کل 173 مُختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔

جبکہ مانسہرہ ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 16492 کال موصول ہوئیں۔ جن میں 3244 معلوماتی یا ڈراپ کالز اور13075 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے نومبر کے مہینے میں 134 میڈیکل، 18 روڈ ٹریفک حادثات، 06 بولٹ انجری، ، فائر کے 08، ڈوبنے کے 01 اور 06 دیگر متفرق واقعات شامل ہیں۔
ان واقعات یا حادثات میں 163 لوگ متاثر ہوئے جن کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا

ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس

مانسہرہ: ماہ نومبرمیں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے کل 155 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 155 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دئے۔

ترجمان ریسکیو 1122مانسہرہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایاز خان ، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔
ابرار علی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں