ہری پور
تحصیل چییرمین سمیع اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ثناء اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل ایسوسی ایشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ملک مدثر رحمان اور ان کے تنظیمی رفقاء کی طرف سے خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار کی فراہمی کے مواقع فراہم کرنے کی کاوشیں قابل تحسین ہی نہیں بلکہ قابل تقلید ہیں اسی طرح سے خواتین کی حوصلہ افزائی کر کے انھیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں جس پر ملک مدثر رحمان اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے ایسے مفید کام وقت کی اہم ضرورت ہیں خواتین ملکی آبادی کا نصف سے بھی زائد ہیں انھیں جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف ہنر اور فنون سکھا کر اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز این اے ایچ ڈی کے زیر اہتمام بے نظیر شہید ہال ہری پور میں منعقدہ ایک روزہ بیوٹیشن ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر پروگرام کے چیف آرگنائزر ملک مدثر رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ملک مدثر نے کہا کہ ان کی تنظیم عوامی آگاہی،شعور بیداری اور افراد معاشرہ بالخصوص خواتین کو ہنرمند بنا کر ترقی و خود مختاری کے مواقع فراہم کرنے میں عرصہ دراز سے کام۔کر رہی ہے جس میں انھیں مختلف سرکاری محکموں اور انتظامیہ کا بھی ہمیشہ سے تعاون حاصل رہا ہے۔انھوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں تحصیل چئیرمین سمیع اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ثناء اقبال کے تعاون کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کارخیر میں آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔