Skip to content

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت میڈیکل اسٹورز کی رجسٹریشن اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی سے متعلق اہم اجلاس

شیئر

شیئر

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ضلع میں میڈیکل اسٹورز کی رجسٹریشن، مستند کمپنیوں کی ادویات کی دستیابی، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی اور دیگر متعلقہ امور پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام/آلائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈرگ انسپکٹر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری اور میڈیکل اسٹورز کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ضلع میں تمام میڈیکل اسٹورز کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے اور صرف مستند اور معیاری ادویات کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ایسے میڈیکل اسٹورز جو ادویات کی فروخت کا ریکارڈ نہیں رکھتے یا ادویات کے لیے درکار درجہ حرارت برقرار نہیں رکھتے، ان کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ڈرگ انسپکٹر کو تاکید کی کہ ناقص اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لیے مؤثر مہم چلائی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ فراہم کی جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں