ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ کے مطابق گلگت سےراولپنڈی کی طرف جاتے ہوئے مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر ہاتھی میرا موٹر وے کے مقام پر سلپ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں میں پانچ افراد جاںبحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں عبدالله ولد قاطب خان سکنہ نارتھ وزیرستان ،شفقت احمد ولد سعید اللہ سکنہ چلاس دیامر،بخت اللّه ولد رحمت اللہ سکنہ نارتھ وزیراستان ، محمّد فاروق ولد ایوب خان سکنہ چلاس دیامر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جس کے پاس شناختی دستاویز نہ ہونے سے شناخت نہیں ہوئی،شامل ہیں جبکہ زخمیوں برکت حسین ولد محمد علی سکہ سکردو ،فدا علی ولد جعفر سکنہ سکردو ،اسد ولد امانت سنکہ پتوکی پنجاب اور سخاوت کے نامعلوم ہو سکے ہیں ۔زخمی سخاوت علی کو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے ،گاڑی کو عمرسن ولد فیروز سکنہ اپر کوہستان چلا رہا تھا۔۔حادثہ صبح سویرے پیش آیا اور مانسہرہ ریسکیو سروس کی میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ پر ریسپانس کرتےہوئے مقامی لوگوں کے ہمراہ جانبحق افراد اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیاہے۔