Skip to content

اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے ممبرانِ کے ہمراہ گروپ فوٹو

شیئر

شیئر

اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ اسامہ ندیم قریشی کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے

سپیکر صوبائی اسمبلی جناب بابر سلیم سواتی کی سربراہی میں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی "تقریب حلف برداری” صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ میں منعقد کی گئی. جس میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے پورے صوبے سے منتخب ہونے والی ڈسٹرکٹ کابینہ سے حلف لیا. تقریب میں چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ اسامہ ندیم قریشی, شاہد خان ممبر کور کمیٹی, مس شانزہ ممبر کور کمیٹی, ڈاکٹر ارسلان چیئرمین میڈیکل بورڈ یوتھ پارلیمنٹ, ریحان خان سوشل ویلفیئر ہیڈ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد, جنرل سیکرٹری حسن خان ایبٹ آباد, مس نایاب پریزیڈنٹ وومن ونگ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد, مس اقصی جنرل سیکرٹری وومن ونگ ایبٹ آباد, جلال خان اور دیگر یوتھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی.تقریب میں ایم پی اے شیر علی ،چیف سیکرٹری سیکرٹری وقار شاہ اور اسپیشل سیکرٹری کفایت اللہ صاحب نے بھی شرکت کی۔
یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران کے سخت سوالات کے بڑے دلجمی سے جوابات دیے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نوجوانوں کے جزبے کی سلام پیش کرتا ہوں۔خوشی ہوتی ہے جب نوجوان ملک کی بقاء کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی مشن نوجوانوں کو باوقار اور باصلاحیت بنانا ہے۔ہماری جب بھی یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوانوں کو ضرورت پڑی ہم آپکے ساتھ کھڑے ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر اسمبلی ہال کا وزٹ کرایا گیا جہاں اجلاس جاری تھا۔
دوران اجلاس اسپیکر خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی نے چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ اسامہ ندیم قریشی اور انکے ساتھی ممبران کو اسمبلی ہال وزٹ پر خوش آمدید کہا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں