تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ بلال مسجد میں رات کی تاریکی میں گھر سےچوری کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدنان علی ولد محمد اشرف سکنہ گجرانوالہ حال علی خان اور طاہر اختر ولد محمد دین سکنہ محمد عمر آباد سرائے صالح کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ رقم مبلغ 90 ہزار روپے ،کیمرہ مالیتی 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 02 پستول اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔