ہری پور میں بربریت، گھر میں سوئے خاندان کو خاتون سمیت ذبح کردیا گیا
حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ 3 شدید زخمی ہیں
سربریت کا مظاہرہ کرنے والوں نے گھر میں سوئے خاندان کو خاتون سمیت ذبح کیا
یہ وقوعہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور کی تحصیل خان پور اپر میں تھانہ مکھنیال کی حدود میں پیش آیا جس میں گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد کو ذبح کیا گیا۔
ہری پور کے تھانہ مکھنیال پولیس کء مطابق تھانہ کی حدود میں واقع دور افتادہ پہاڑی علاقہ گاوں ہلی نائیاں دی گلی میں ہفتے کی صبح افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں سوئے ہوئے ایک خاتون سمیت چار افراد کو نامعلوم افراد نےمبینہ طور ذبح کردیا۔
ذبح کیے گئے چار افراد میں سے باپ بیٹا سفیر احمد، صغیر احمد انتقال کرگئے جبکہ ماں اور بیٹا خاتون جمیلہ اور عدیل شدید زخمی ہیں۔
پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر خانپور اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تھانہ مکھنیال پولیس نے مقتول صغیر احمد کے والد مستری فیروزدین کی مدعیت اور زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں چھ نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے وجہ اراضی تنازعہ بتایا ہے۔