Skip to content

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین کا ایبٹ آباد میں احتجاج

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد( ) حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹور کو پورے پاکستان میں بند کرنے کے اعلان کے بعد ایبٹ آباد کے سٹور ملازمین نے سٹور بندی کرکے احتجاج شروع کردیا ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد یوٹیلٹی سٹور ایبٹ آباد کے ملازمین کا پریس کلب ایبٹ آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حب بھی حکومت آئی ہے انہوں نے ملازمین کو نقصان پہنچایااگر یوٹیلٹی سٹور ہمارے حوالے کردیئے جائیں تو حکومت اور ملازمین کی تنخوائیں ہم پوری کریں گے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 18000 ہزار ملازمین کے بچوں کے پیٹ سے حکومت نوالہ چھین رہی ہے یوٹیلٹی سٹور بند ہونے سے یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین کے ساتھ ساتھ نجی کمپنوں اور انکے ملازمین کو بھی نقصان ہوگا یوٹیلٹی سٹور نے اربوں روپے کے ٹیکس ایف بی آر دیئے ہیں وحتجاج کی قیادت
خالد خان وائس چیرمین آل پاکستان ورکر یونین اور امجد فیروز نے کی
ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مسلم لیگ ن کے لیڈروں کے گھروں کا بھی گھیراو کریں گے اور اسلام آباد میں بھی اپنا احتجاج جاری رکھیں گے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں