Skip to content

اوگی سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جانبحق،سات زخمی

شیئر

شیئر

مانسہرہ
اوگی سے کراچی حانے والی گوجر ایکسپریس گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے (ایم فائیو) پر گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے قریب ٹرالر سے ٹکراگئی جس سے خواتین بچوں سمیت 8افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔
پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر بس مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے کراچی جارہی تھی کہ سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی کے گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے مقام پر ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے ،مقامی ریسکیو اہلکاروں اور وپولیس کے مطابق حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا ابتدائی طور پانچ افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ بعض متوفیوں کے ساتھ ورثاء نہ ہونے کی وجہ سے شناخت میں دشوری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں مانسہرہ کے نور الٰہی، شگفتہ ،روزینہ ،انیبہ اور حسنات شامل ہیں جنکی میتیں ہسپتال میں رکھی گئی ہیں

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں