وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی خواتین مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں بنی ہوئی مصنوعات کی تجارتی منڈیوں تک ترسیل کو یقینی بنا کر انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم ، ہنر اور روزگار سے ہی با اختیار بنا یا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ۔ے بدھ کے روز نتھیا گلی میں محکمہ سماجی بہبود و ترقی خواتین کے زیر اہتمام تین روزہ دستکاری
مصنوعات کی نمائش کے آخری روز بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہنر مند خواتین کے لگائے گئے ۔مختلف سٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود رفیق مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ندرت ، ڈسرکٹ آفیسر پشاور نور محمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر سائرہ مشتاق بھی موجود تھیں ۔ مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہنر مند خواتین ملک کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اور وزیر اعلی علی آمین گنڈاپور کے وژن کے مطابق ہنر مند خواتین کو اپنے خاندان کا سہارا بننیکے قابل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دارالامانوں کو لرننگ اور آپرچونیٹی مراکز بنایا چا رہا ہے۔ صوبائی حکومت بے سہارا خواتین کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے۔