ایبٹ آباد
شیروان کے قریب تندارہ کے مقام پر کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا ۔حادثہ میں تین افرادجانبحق جبکہ چار زخمی ہو گیے ,کیری ڈبے میں 7 افراد سوار تھے۔ ریسکیو سروس زراٸع کے مطابق کیری ڈبہ میں کل سات افراد موجود تھے جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق 4 شدید زخمی ہو گیے ہیں۔حادثہ جمعہ کی نماز کے فوری بعد پیش آیا ۔ریسکیو زراٸع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملک فدا والدِ تاج محمد ،رشید ولد سلمان اور ایک دس سالہ بچہ شامل ہیں اور زخمیوں میں محمد ارشد والد عبدلعزیز ،بشیر والد ارشد ،محمد عارف والد یعقوب شامل ہیں,ریسکیو سروس ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔جبکہ نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔