وفاقی محتسب کے اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے کیڈٹ کالج کاکول کے ریٹائرڈ پروفیسر کو بقایا کی ادائیگی ممکن ہوئی
وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے علاوہ دیگر اداروں میں بد انتظامیوں کے خلاف شکایات کے حل میں بھی کوشاں رہتا ہے۔ عبدالغفور بیگ
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلے سے کیڈٹ کالج کاکول کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ واضح ہو کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر نے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں کیڈٹ کالج کاکول ایبٹ آباد کے خلاف اپنے بقایاجات کی عدم فراہمی سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔شکایت درج ہونے کے فوری بعد متعلقہ محکمے کے افسران کو نوٹس جاری کئے گئے اور کیس کی مکمل چھان بین کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے شکایت دہندہ کے حق میں فیصلہ دیکر متعلقہ افراد کو شکایت دہندہ کو فوری ادائیگی کے احکامات صادر کئے۔ فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیڈٹ کالج کاکول ایبٹ آباد کی انتظامیہ نے شکاہت دہندہ کوسروس کے بقایاجات ادا کر دیٔے۔ اس موقع پرشکایت دہندہ نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج عبدالغفور بیگ کا شکریہ ادا کیاجن کے وساطت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور ان کو حق مل گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے علاوہ عومی مسائل کے حل میں بھی کوشاں رہتا ہے جہاں شکایات پہ بلا تاخیر اور فوری اقدامات کئے جاتے ہیں اور فیصلہ ہو جانے کے بعد ان پہ عملدرآمد پہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت ہے جہاں شکایات کو فوری اور بلا معاوضہ حل کروایا جاتا لہذا عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔