تصادم اورفائرنگ نقص عامہ کا شدید خطرہ سیاحوں اور مقامی افراد میں خوف و ہراس۔
سید وقار شاہ نامی شخص نے غازی سر کے مقام پر میاں خاندان میاں نورعالم میاں سید عالم میاں نذیر لوگوں کی زمین کسی آؤٹ سائیڈر پر جعلی فروخت کرکے قبضہ کرنے بھی آگئے قبضہ گروپ سے مقامی مالکان کا تصادم ہوا ۔قبضہ گروپ نے بھاری افرادی قوت اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے مقامی افراد نے ناکام بنا دیا ۔ وقار شاہ کے قبضہ گروپ نے مقامی افراد کے گھروں پر تین دن تک متعدد اوقات میں فائرنگ کی ۔ میاں خاندان نے تھانہ ناران میں درخواست استغاثہ کے ساتھ ساتھ ڈی پی او مانسہرہ کو بھی درخواست دی ہے ۔سیدابراہیم شاہ ایمی میاں تحصیل ناظم بالاکوٹ نے موقع پر جاکر عوام الناس سے صورت حال کا جائزہ لیا ۔یکم جولائی 2024کو ایک احتجاجی کانفرنس بھی ہوئی ہے جس میں علاقہ بھر کے عمائدین نے شرکت کی ہے ۔
احتجاج سے میاں چن زیب میاں ،میاں صلاح الدین خضری ،میاں اسرائیل بٹکرڑی اور سجادہ نشین گھنیلا شریف میاں ضیاء الرحمان نے خطاب کیا ۔
مقررین نے ریاستی اداروں ،ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی ایس پی بالاکوٹ ایس ایچ او تھانہ ناران اور امن وامان قائم کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ورنہ فساد کا خطرہ ہے ۔نقص عامہ کا اندیشہ ہے اگر فائرنگ بند نہ ہوئی تو ممکن ہے کوئی سانحہ ہو جائے ۔سیاحوں میں بھی خوف و ہراس ہے اور ایسے واقعات سے سیاحت کو شدید خطرہ ہے ،چیف آف کاغان بھی اپنا کردار ادا کرے ۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں ضیاء الرحمان نے کہا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں صدیوں سے اس وادی میں ہمارے امن کی روایات کا تسلسل ہے ۔اب ظالمانہ اقدامات سے اس علاقے کے امن اور سیاحت کو شدید خطرہ ہے ۔اور ہم اس امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں قبضہ مافیا ہوش کے ناخن لے اور ظلم بند کرے میاں چن زیب نے کہا کہ اگر اداروں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تمام تر ذمہ داری اداروں پر ہوگی بالخصوص ڈی پی او مانسہرہ پر ہوگی ۔
مانسہرہ پولیس ، عمائدین علاقہ سیاسی زعماء اپنا کردار ادا کریں ورنہ علاقے کے امن و امان کو خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی شدید خطرہ ہے۔