Skip to content

بڑھتی ہوٸی آبادی اور کم ہوتے وساٸل کے حوالے سےمانسہرہ میں سیمینار

شیئر

شیئر

مانسہرہ( ) مانسہرہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے ہیڈن ہلز ہوٹل میں علماء کرام کیلئے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این شہزادہ محمد گشتاسپ خان تھے اس کے علاوہ سیمینار میں ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ ، نور ایڈیشنل سیکرٹری عالم خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکرام اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر و فوکل پرسن کاشف خان ، ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سردار سیف الرحمن , ممتاز عالم دین مولانا قاضی وصی الرحمان اور ھزارہ ڈویژن سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں جید علماء کرام نے بھی شرکت کی اور سیمینار سے خطاب بھی کیا

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ملک کی آبادی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور وسائل پر بات کی اور آنے والے سالوں میں آبادی کے اندر اضافہ اور وسائل کی کمی سے پیدا ہونے والی صور تحال سے آگاہ کیا۔ آبادی اور وسائل میں توازن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں اس کے علاؤہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اسلامی تعلیمات کے حوالے سے معاشرے میں لوگوں کو شعور دینے اور اس کو اس پر عمل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں تاکہ اس ماں اور بچے کی صحت بہتر رہے ۔ہر سال مناسب خوراک نے ملنے کی وجہ سے 1 ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے 63 بچے فوت ہو جاتے ہیں ۔

علماء کرام اس معاشرے کے اہم ترین افراد ہیں ان سے گزارش کی گئی کے وہ معاشرے کی فلاح وبہبود اور لوگوں میں اس مسئلہ کو اجاگر کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی اور برتھ سپیسنگ ،ہر بچہ کی پیدائش کے درمیان کم ازکم 3 سال کا وقفہ کریں۔اور اس حوالے سے معاشرے میں آگاہی پھلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں