Skip to content

ایبٹ آباد, وفاقی حکومت نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کے باوجود یوٹیلیٹی بلز کی مد میں عوام کی جیب پر ڈاکہ زنی جاری رکھی ہوئی ہے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
رپورٹ دلدار ستی۔
وفاقی حکومت نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کے باوجود یوٹیلیٹی بلز کی مد میں عوام کی جیب پر ڈاکہ زنی جاری رکھی ہوئی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کے بل جو ماہانہ پانچ سو یا زیادہ سے زیادہ ہزار ہوتا ہے وہ 13اور 15ہزار تک بھیجے جا رہے ہیں جب کہ بجلی کے بلوں میں بھی زیادہ ٹیکسز کی بھرمار سے عوام کو ریلیف کے بجائے ازیت سے دوچار کیاجا رہا ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے فوری طور پر بلوں کی مد میں اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے ماہانہ بل سردیوں کے بعد گرمیوں میں متوسط طبقہ کی قوت سے کئی گنا زیادہ تھمائے جا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔شہریوں نے بتایا ہے کہ آٹا، ڈالڈا ،چاول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہونے پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ہنوز لوٹ مار ک سلسلہ جاری ہے۔عوام پہلے ہی بھاری بلوں کی ادائیگی کرکے بے حال ہو چکے ہیں۔اب جب کہ ملک میں جمہوری حکومت موجود ہے تو عوام کو فوری ریلیف نہ دینا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔بھاری بلوں کی ادائیگی سے بیکری کی اشیاء کی بھی قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں اور صنعتوں کا پہیہ بھی جام ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں