ایبٹ آباد
ایبٹ آباد بزنس کونسل کے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے انتخاب سال 2024/25 کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین الیکشن کمیشن زاہد میر ممبران ملک شاہد اور نعیم ملک کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی بروز منگل 4جون کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 5جون اور کاغذات پر اعتراض داخل کرنے، واپسی اور حتمی امیدواروں کی فہرست کے لئے جمعہ 7جون مقرر کی گئی ہے۔جب کہ پولنگ بروز منگل 11جون صبح دس بجے سے دن دو بجے تک ہوگی۔ووٹ کی پولنگ الکبیر ٹریڈرز جناح روڈ پر ہوگی اور نتائج کا اعلان اسی روز دن تین بجے کیا جائے گا ۔الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمند پینل کی فیس پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔