مانسہرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی آفس کے ماتحت تمام محکمے کرپشن کا گڑھ بن گئے ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن جبکہ کرپشن کی بہتی گنگا میں افسروں کی ڈبکیاں لایئسنس آفس ، اسلحہ برانچ ، محکمہ مال ٹی ایم اے و دیگر محکموں میں کرپشن رشوت عروج پر اور تو اور محکمہ جنگلات کی لکڑ سمگلنگ میں بھی مبینہ طور پر انتظامی افسروں کے ملوث ہونے کی خبریں ڈی ایف او کے منع کرنے پر اس کی سڑک پر چھترول کی گئی اور بعد میں راضی نامہ کر کے بات چھپا لی گئی تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے مانسہرہ میں انتظامی عہدوں پر تعینات کرپٹ افسروں نے ایک طرف کرپشن رشوت کو عام کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف مبینہ طور پر پھولن دیوی جیسی افسران مانسہرہ میں کشمیر جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں محکموں میں کرپشن رشوت ختم کرنے کے بجائے تاجروں کو حراساں کرنا ان کے رزق حلال میں رکاوٹ بننا روز کا معمول ہے جبکہ پھولن دیوی کی وجہ سے پہلے بھی ایک تاجر بچہ قتل ہوا اور تین دن مانسہرہ کے حالات خراب رہے مگر ابھی تک ایزی لوڈ کی بدولت پھولن دیوی کی ٹرانسفر نہ ہو سکی جبکہ نام نہاد تاجر راہنما بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں