Skip to content

ہری پور: مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کی نماز جنازہ ادا

شیئر

شیئر

ہری پور میں مبینہ زیادتی اور قتل کا نشانہ بننے والی 5 سالہ آیت نور کی نماز جنازہ کھاد فیکٹری گراؤنڈ میں ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق آیت نور تقریباً 15 سے 16 روز قبل گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی، جس کے بعد لاپتا ہوگئی۔ کئی روز تک تلاش کے بعد بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک ویئر ہاؤس کے کنویں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے 5 مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی، جن میں سے 3 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے 2 جیل میں جبکہ ایک پولیس کی تحویل میں ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق باقی 2 مشتبہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں جبکہ کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واقعے کے خلاف ہری پور ڈسٹرکٹ بار نے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں