لوہار بانڈہ میں کورٹ میرج کرنے والے نوجوان نے اپنے سسر لیاوت ولد میرزمان کو قتل کر دیا کر دیا ۔
وقوعہ مانسہرہ کے محلہ لوہار بانڈہ میں منگل کے روز پیش آیا جہاں افطاری سے کچھ وقت پہلے ملزم احسن سلیم نے اپنے سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق ملزم احسن سلیم نے مقتول لیاقت ولد میرزمان سکنہ لویار بانڈہ کی بیٹی سے کچھ عرصہ پہلے کورٹ میرج کی تھی جو رنجش چل رہی تھی ۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے مگر پولیس ملزم کا تعاقب کر رہی ہے۔
مقتول لیاقت کے قتل کی ایف آٸی آر ملزم احسن سلیم کے خلاف درج کرکے تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔سٹی پولیس کے مطابق مقتول کی میت کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسہتال منتقل کی گٸی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور میت کو پوسٹمارم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے فاٸرنگ کرکے مقتول لیاقت کو قتل کیا ۔