Skip to content

مشیر سیاحت نے ٹورازم پولیس کے کنٹریکٹ میں توسیع اور موٹر سائیکل فراہمی کی اصولی منظوری دیدی

شیئر

شیئر

آئندہ محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں توسیع انکی سہہ ماہی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔ زاہد چن زیب

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے ٹورازم پولیس کے کنٹریکٹ میں توسیع اور انہیں درکار مزید موٹر سائیکل فراہمی کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے ساتھ ہی سیاحت کا سیزن شروع ہونے کے پیش نظر وہ فوری طور پر مقررہ مقامات پر حاضر ہوں اور فرائض کی بطریق احسن ادائیگی کا یقینی بنائیں تاکہ سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافے کے ساتھ ہی انہیں سیکورٹی کا بھرپور احساس دلایا جائے۔ وہ پیر کو کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے دفتر پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل برکت اللہ مروت اور دیگر افسران کے علاؤہ ٹورازم پولیس کی لیڈی کمانڈنٹ نے بھی شرکت کی۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ رواں سیزن میں خیبرپختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس کیلئے سیکورٹی اور صحت و صفائی کے اعلیٰ انتظامات یقینی بنانا ٹورازم پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ اسی طرح ٹورازم پولیس کا یونیفارم جاذب نظر اور رویہ انتہائی شائستہ و ذمہ دارانہ ہونا چاہئے۔ مشیر سیاحت نے کمانڈنٹ ٹورازم پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پشاور اپنے دفتر میں قیام کی بجائے سیاحتی مقامات پر خود جائیں اور انتظامات کا جائزہ لیں نیز سفر و سیاحت سے متعلق اتھارٹی کا پمفلٹ اور بروشر بھی سیاحوں، مقامی ہوٹلز، سکولوں اور مارکیٹوں میں تقسیم کریں۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ آئندہ محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں توسیع انکی سہہ ماہی کارکردگی، نتائج اور آمدن میں اضافے کی بنیاد پر ہوگی جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو فوری گھر بھیجا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں