Skip to content

سب کاپاکستان

شیئر

شیئر

تحریر: عمرخان جوزوی


ملک کی ترقی،خوشحالی اورامن کے لئے حکمرانوں،سیاستدانوں،لیڈروں اورعوام کاباہمی اتحادواتفاق ویسے بھی ضروری ہے لیکن جب پردے کے پیچھے بھارت جیسامکاراورمودی جیساغیاردشمن کھڑاہوتوپھرآپس میں یہ اتحادواتفاق لازم ہی نہیں بلکہ فرض بھی ہوجاتاہے۔دس مئی کوپشت پرپڑنے والی لات مودی اورمودی کے یاراتنی جلدی اورآسانی کے ساتھ بھول جائیں گے یہ ممکن ہی نہیں۔جن کے شریرسے شراوردماغ سے فساد ابل رہاہو ایسوں کے بارے میں یہ کہناکہ وہ دس مئی جیسے سرپرائزکے بعداچھے اورانسان کے بچے بن کرآرام سے بیٹھ جائیں گے ہمارے خیال میں سوچنابھی گناہ ہے۔جن کی ساری زندگیاں پڑوس میں آگ لگانے اورخون کی ندیاں بہانے میں گزری ہوں وہ بھلااب آرام سے کیسے بیٹھیں گے۔؟کشمیرکاذرہ ذرہ اس بات کاگواہ ہے کہ بھارت امن دینے اوردیکھنے والاملک نہیں۔کشمیرہویاپاکستان بھارت نے ہرجگہ ہمیشہ امن کوتباہ اوربربادکرنے کاکاروبارکیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک میں حالیہ دہشتگردی اوربدامنی یہ بھارت کی اسی کاروبارکی ایک کڑی معلوم ہورہی ہے۔ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کھل کریہ اشارہ دے رہے ہیں کہ دس مئی کے زخم چاٹتے چاٹتے بھارت اب پاکستان کے خلاف مکمل طورپرباؤلاہوچکاہے اسی وجہ سے وہ یہاں پھرسے ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے امن تباہ کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔مطالعہ پاکستان اوردوقومی نظریہ پڑھنے والے بچے بچے کوپتہ ہے کہ بھارت نے اس ملک میں پہلے کیاکیااوریہ اب کیاکررہاہے لیکن افسوس ہماری سیاسی قیادت اوراکثرسیاستدانوں کوبھارت کی اس مکاری اورغیاری کااحساس تک نہیں۔ادھرمودی اورمودی کے یاردس مئی کے زخم بھرنے کے چکرمیں ہیں اورادھرہمارے یہ صاحبان سیاست سیاست کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ایک بات سب کویادرکھنی چاہئیے کہ ملک میں سیاست اورحکومت تب ہوگی جب امن ہوگا۔اللہ نہ کرے اگرملک میں امن نہ ہوتوپھرہرموقع پریہ سیاست سیاست کھیلنے والے سیاست کہاں کریں گے۔؟حکومت،جمہوریت اورسیاست اپنی جگہ لیکن ملک ان سب سے پہلے ہے۔اس لئے ملک میں امن کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن سے لیکرپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے لیکرجے یوآئی وجماعت اسلامی تک سب کے لیڈروں اورسیاستدانوں کوایک اورنیک ہوناچاہئیے۔بھارت کے مودی چھ مہینوں سے دس مئی کے زخم چاٹ رہے ہیں۔یہ زخم اتنی جلدی اورآسانی کے ساتھ بھرنے والانہیں۔پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کی پشت پرلات مارکرمودیوں کی طاقت اورغرورکے جومینارگرائے ہیں اس کاغم سوسال بعدبھی ان کے دل اوردماغ سے نہیں نکلے گا۔دس مئی کے بنیان مرصوص سپیشل سرپرائزکے بعدبھارت میں  پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آنے کی ہمت اورجرات تونہیں اس لئے اس نے عادت وروایت کے مطابق پیٹھ پیچھے وارکرنے شروع کردیئے ہیں۔ایسے حالات میں جب بھارت دس مئی کے بدلے کے لئے اندراندرسے ہانڈی کی طرح ابل رہاہے اورساتھ افغان حکمران بھی ہماری مہربانیاں اورڈھیروں احسانات فراموش کرنے پرتلے ہوئے ہیں تو ایسے میں وقت اورحالات کاتقاضایہ ہے کہ تمام ترذاتی وسیاسی اختلافات کوپس پشت ڈال کرملک کی بقاء،سلامتی اورتحفظ کے لئے مودی اورمشرق سے مغرب وشمال سے جنوب تک مودی کے تمام یاروں کے خلاف ایک اوربھائیوں کی طرح متحد ہوجایاجائے۔ماناکہ سیاسی اعتبارسے ہم الگ الگ ہوں گے لیکن بحیثیت ملک وقوم ہم پہلے بھی ایک تھے،آج بھی ایک ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی ایک ہی رہیں گے۔یہ ملک صرف ن لیگ یاپیپلزپارٹی کانہیں جتنااس ملک پرحق وزیراعظم شہبازشریف اورصدرزرداری کاہے اتناہی یہ ملک عمران خان،مولانافضل الرحمن اورحافظ نعیم کابھی ہے۔ہمارے حکمران،لیڈراورسیاستدان امن کے سائے میں بے شک سیاست سیاست کھیلتے رہیں لیکن خداراجب ملک پربدامنی کے خطرات منڈلارہے ہوں اورملک وقوم کاازلی دشمن باؤلے کتے کی طرح منہ کھولے سامنے غرغرارہاہوایسے میں یہ سیاست کوایک سائیڈپرکرکے صرف اورصرف ملک کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑیں۔اس ملک کاتحفظ اوردفاع صرف افواج پاکستان پرنہیں بلکہ اس ملک میں رہنے اورجینے والے ہرفرداورشخص پرفرص ہے۔ہمارے آباؤاجدادنے حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں آگ وخون کے دریاعبورکرکے اس ملک کواس وقت کے مودیوں اورگاندھیوں سے آزادکرایاتھاہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پرچل کراس ملک کوامن اورانسانیت کے دشمنوں سے بچائیں گے۔پاکستان یہ ہماری آن بھی ہے،جان بھی اورشان بھی۔ہمارااللہ سے وعدہ ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پربننے والے اس ملک کے ایک ایک ذرے اورچپے کی ہم اپنی جان پرکھیل کرحفاظت کریں گے۔اس ملک کاہردشمن چاہے وہ کوئی مودی ہویاموذی وہ ہم سب کامشترکہ دشمن ہے۔اس ملک کی بقاء،تحفظ اوردفاع کے لئے ہم پہلے بھی ایک تھے اورہم آج بھی ایک ہیں۔بھارت کیااس کاباپ بھی سازشیں شروع کردیں پھربھی انشاء اللہ یہ ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے کیونکہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کاایک عظیم خواب اورعالم اسلام کے ماتھے کاجھومرہے۔جس ملک کے ساتھ لاکھوں اورکروڑوں مسلمانوں کی دعائیں اورنیک تمنائیں ہوں،اس ملک کوبھارت اورمودی کیا۔؟ان کے باپ دادابھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے،اس حقیقت میں اگرکسی کوشک ہوتووہ دس مئی کی تاریخ اٹھاکردیکھ لیں کہ پاکستان نے معاشی طورپراپنے سے مضبوط اورطاقت کے نشے میں مدہوش ملک کاکیاحال کیا۔یہ اربوں مسلمانوں کی پاکستان کے لئے انہی دعاؤں کانتیجہ ہی توتھاکہ پاکستان کوسیکنڈوں میں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے والامودی پھراپنے چاچاٹرمپ کے پاؤں پکڑکرپاکستان سے بچانے کی دہائیاں دیتارہا۔پاکستان تاقیامت آبادرہنے کے لئے بناہے اورانشاء اللہ یہ تاقیامت قائم،دائم اورآبادرہے گالیکن ہمارے لیڈروں اورسیاستدانوں کوبھی ملک کاتھوڑااحساس کرناچاہیئے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں