یونین کونسل نگری بالا 2، محلہ دکھن ٹنڈی نلوٹھہ میں ہمارے گھروں کے اوپر ایک بجلی کا پول موجود ہے جو سلائیڈنگ کی وجہ سے کسی بھی وقت گرنے کا شدید خطرہ ہے۔
یہ صورتحال یہاں کے مکینوں کی جان و مال کے لیے خطرہ ہے اور اللہ نہ کرے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
ہم نے اس بارے میں لاہن مین زبیر صاحب کو بھی کال کر کے آگاہ کیا ہے تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
ہم حکومت اور واپڈا کے ذمہ داران سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور بجلی کے پول کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا نقصان پیش نہ آئے۔۔
اہلیان و مکینانِ محلہ دکھن ٹنڈی نلوٹھہ، یونین کونسل نگری بالا 2