شنکیاری کے عوام کا سیاسی نمائندگان، موجودہ ایم-پی-ایز ، ایم-این-ایز سے مطالبہ ہے کہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ کا دوسرا بڑا سکول و کالج گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول شنکیاری میں اس دور جدید میں تا حال ایس ایس أئی ٹی کی پوسٹ سینکشنڈ نہیں ہے۔ہر سال اس بڑے علاقے کی غریب اور مجبور بچیاں فرسٹ ائیر کیمپیوٹر سائنس میں داخلہ لینے أتی ہیں تو انکو واپس کیسی پرائیویٹ ادارے میں جانا پڑتا ہے۔جہاں بھاری بھرکم داخلہ فیس دینا پڑتی ہے۔یا مضمون بدلنا پڑتا ہے۔گاندھیاں سے لے کے منڈی تک اور دوسری طرف بٹل تک اس ہائیر سکینڈری سکول کے علاوہ گورنمنٹ ادارہ نہیں ہے۔ ایک طرف دور جدید میں ائی ٹی کے بغیر جینے کا تصور ناممکن تو دوسری طرف کالج میں سیٹ ہی نہیں اور نہ ہی کسی بھی اعلی شخصیت نے غریب بچیوں کا اتنا اہم، بڑے مسلہ کے حل کی جانب کوئی توجہ دی ہے۔اس لئے بچیوں اور والدین کا ایک ہی مطالبہ کہ فل فور ایس ایس ائی ٹی کی پوسٹ فراہم کی جائے اور غریب مجبور بچیوں کی حق تلفی نہ کی جائے
آواز خلق۔
شہری