Skip to content

22 جولائی کو منایا جانے والا دماغ کا عالمی دن یاد دہانی ہے کہ ذہنی صحت نظر انداز نہیں، بلکہ اولین ترجیح ہونی چاہیے — بروقت تشخیص اور تحفظ ہی زندگی ہے۔

شیئر

شیئر

ہر سال دنیا بھر میں 22 جولائی کو دماغ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ، دماغی صحت کی حفاظت اور کسی بیماری کی صورت میں بروقت تشخیص کی افادیت و اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ اس عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ معروف معالج ڈاکٹر عدیل احمد خان نے کہا کہ دماغ وائٹل ارگنز میں سب سے اہم ہے کیونکہ جسم کے تمام افعال کو کنٹرول کرتا ہے لوگ اپنی سکن ، دانتوں، انکھوں ، کانوں ، سینے و دیگر اعضاء کی کئیر کرتے ہیں اور فکر مند بھی رہتے ہیں مگر افسوس دماغ کی نہ اسطرح کئیر کرتے ہیں اور نہ ہی فکر دماغ کے مختلف امراض اور مختلف وجوہات و علامات ہیں بروقت تشخیص اور علاج سے بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔جہاں دیگر مسائل سے دماغ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے وہیں دماغ کو چوٹ سے بچانا بھی اہم ہے اگر کسی وجہ سے دماغ پر چوٹ لگ جاۓ اور مریض تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش ہوجاۓ یا الٹی کرلے تو اس کا مطلب ہے دماغ پر چوٹ کا اثر ہوا ہے بعد میں بے شک کوئی تکلیف نہ ہو مگر سی ٹی سکین ضرور کرانا چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی پیچیدگی سے بچا جاسکے۔روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں مرنے والوں میں 70% ہیڈ انجری کیسز ہوتے ہیں۔دماغ کی حفاظت کے لیے ٹیکنیکل کام اور بائیک چلاتے ہوۓ ہیلمیٹ کا استعمال کریں، گاڑی چلاتے ہوۓ سیٹ بیلٹ باندھیں۔ کسی وجہ سے بچوں یا بڑوں میں دماغی مسئلے کی وجہ سے جھٹکے محسوس ہونے ، مرگی کے دوروں یا بے ہوشی کی صورتحال ہو تو جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ہر جھٹکا مرگی کی وجہ سے نہین ہوتا دیگر مسائل بھی ہوتے ہیں بچوں کے کھیل کے دوران ان پر نظر رکھیں اور ایسے کھیل سے دور رکھیں جسمیں سر پر چوٹ لگنے کے خطرات ہوں۔
شوگر ، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول کے مریض شوگر بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھیں تاکہ دماغی شریانوں پر اثر نہ ہو۔بار بار کے بلڈ پریشر کے زیادہ ہونے اور کولیسٹرول و شوگر کی وجہ سے شریانوں کی دیواریں کمزور ہو جاتی ہیں برین ہیمریج و دیگر مسائل کا خطرہ ہوتا ہے دماغی امراض قابل علاج ہیں اگر بروقت تشخیص ہو تو علاج میں اسانی بھی رہتی ہے اور پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ دماغی امراض کا علاج یا ٹیسٹ کچھ مہنگے ضرور ہوتے ہیں مگر بہت سے ہسپتالوں میں مفت ہوتے ہیں ۔ ایسے ہسپتالوں اور اداروں کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ کسی کی رہنمائی اور بروقت مدد کرکے قیمتی جان کو بچایا جاسکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں