Skip to content

ہم ڈھیری قاضیاں، ناڑی روڈ، منڈیاں (ایبٹ آباد) کے مکین شدید پریشانی اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ہمارے علاقے میں گزشتہ چار ماہ سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

پہلے مہینے جب ہم نے پبلک ہیلتھ آفس سے رجوع کیا تو بتایا گیا کہ ٹیوب ویل جل چکا ہے۔ پندرہ دن بعد دوبارہ استفسار پر بتایا گیا کہ اب ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے۔ دو ماہ بعد پانی کی جزوی فراہمی بحال ہوئی لیکن صرف ہفتے میں ایک بار وہ بھی 10 منٹ کے لیے۔ اس کے بعد پانی پھر بند کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ بھی محض دو مرتبہ پانچ منٹ کے لیے پانی فراہم کیا گیا۔ ابھی پندرہ دن سے بالکل پانی نہیں آیا۔

دوسری جانب، پانی کا بل 320 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا ہے اور بل جمع نہ کروانے پر کنکشن منقطع کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

اس ساری صورتحال پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور علاقے میں پانی کی فراہمی کو جلد از جلد مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں