کل میرے دوست کے بھائی کو پاگل کتے نے کاٹا تو وہ اپنے بھائی کو لیکر ٹرامہ سینٹر ہری پور لے آیا ابتدائی علاج کے بعد دوسرا انجکشن لگوانے کے لئے ایبٹ آباد ریفر کر دیا ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سامنے سٹور سے یہ انجکشن خریدا ڈبے پر جو قیمت لکھی ہوئی تھی اس کو موقع پر سیلزمین نے کالے مارکر کے ساتھ ختم کر دیا مگر ڈبے کے اندر واضح طور پر 1975 لکھا ہوا ہے جب کہ انھوں نے یہ انجکشن 2500 کا سیل کیا ہے
ایبٹ آباد کی انتظامیہ کو چاہیے کہ جس طرح دوسری دکانوں کو چیک کرتے ہیں اسی طرح ان کو بھی چیک کیا جائے کب تک غریب آدمی ان لوگوں کے ہاتھوں لٹتا رہے گا۔
ایک شہری